ہائیکورٹ راولپنڈی میں7ججز کی کمی کو پورا کیا جائے،بارایسوسی ایشن

ہائیکورٹ راولپنڈی میں7ججز کی کمی کو پورا کیا جائے،بارایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے چیف جسٹس لاہور یا ئی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ سائلین کو درپیش مشکلات اور التواء میں ہڑے کیسوں کو نمبٹانے کے لئے مزید سات ججز کی کمی کو فوری طورپر پورا کیا جا ئے ۔ میانوالی۔خوشاب سرا ئے عالمگیر اور کھاریا ں کو ہا ئی کورٹ راولپنڈ ی بنچ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سا بق جج لاہور ہا ئی کورٹ اورہا ئی کورٹ با ر ایسو سی ایشن راولپنڈی کے صدر حسن رضا پا شا اور سیکرٹری جنرل حفظہ بخاری کی راولپنڈی پریس کلب میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سات ججز کی کمی ہے جسے فور ی طور ہر پورا کر نے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ سائلین کو درپیش مشکلات اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے متعدد بار چیف جسٹس اور سینئر ججز صاحبان کو بھی آگاہ کیا ہے۔ حسن رضا پا شا نے کہا کہ ایک ایک جج کے پاس روزانہ کی بنیاد پر اڑھا ئی سو سے زائد کیسوں کی کا ز لسٹ ہو تی ہے کس طر ح کیسوں کی سنوائی ہو یہی ہمارا سب سے بڑا مسلہ ہے جب تک ججز کی تعداد نہیں بڑ ھا ئی جا ئے گی سائلین مشکلات کا سامنا کرتے ر ہیں گے چیف جسٹس لا ہور ہا ئی کورٹ سے بھی اس معاملہ پر ملاقات طے ہے تاکہ مسائل کاحل نکا لا جا سکے ۔صدر بار حسن رضاپاشا نے کہا کہ میانوالی۔خوشاب سرا ئے عالمگیر اور کھاریا ں کو ہا ئی کورٹ راولپنڈ ی بنچ کے ساتھ منسلک کیا جانا چا ہیے ان شہروں کے سائلین کو طویل مسافت طے کر کے لاہور جانا پڑتا ہے ہے جبکہ راولپنڈی ان شہروں سے کم مسافت ہر ہے ایک سوال کے جواب میں سابق جج حسن رضا پاشا نے کہا کہ سیشن اور سول عدالتوں میں ججز کی تعدا د بڑھنے سے کیسوں کو نمٹانے میں فرق بڑ ا ہے انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ لاہور سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی سے ان۔معاملات کا نوٹس لیں۔تاکہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ہو سکے۔