چکوال،کپڑے کے تاجرکے قتل میں ملوث5ملزمان گرفتار
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ میانی تھانہ کلر کہار میں گزشتہ روز کپڑے پٹھان تاجر کو قتل کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عاقب خان ولد مصری خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی زاہد خان جس نے میانی اڈے میں کپڑے کی دکان بنا رکھی ہے کو ملنے کیلئے آیا ہوا تھا۔ وہ اور شاہد خان زاہد خان کی دکان کے قریب کھڑے تھے کہ کلر کہار سے کار نمبر LXN680 جس میں ملزمان میر رحمان ولد عبدالمنان، عبدالحمید ولد عبداللہ، عبدالمجید ولد عبدالقادر، فلک نیاز ولد زر خان اور شیر رحمان ولد عبداللہ آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے زاہد خان کو قتل کردیا۔ وجہ عناد سال2006میں ملزم عبدالحمید کے والد عبداللہ کا قتل ہے اور اس میں مقتول زاہد کے بارے میں ملزمان کو شبہ تھا۔25سالہ زاہد خان کی نعش قبضہ میں لیکر ہومیو سائیڈ سرکل کے سب انسپکٹر خاور سعید نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جن کو موقع واردات سے فرار ہوتے وقت کلر کہار پولیس نے ان کا پیچھا کر کے تمام پانچوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔