فاروق حیدرنے آزادخطہ کاحق حکمرانی واپس لیا،فرخ ممتاز

فاروق حیدرنے آزادخطہ کاحق حکمرانی واپس لیا،فرخ ممتاز

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کی سیاست کو لوٹا ازم سے متعارف کرانے والے بیرسٹر سلطان محمود ماضی کو نہ بھولیں ۔آزادکشمیر کے سب سے بڑے سیاسی سوداگر کے منہ سے ریاست آئین اور حقوق کی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔پاکستان کے انتخابات میں 45 پنچرلگانے والے جمہوریت کا جوس دے رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین یوتھ ونگ آزادکشمیر راجہ فرخ ممتاز نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر نے آزاد خطہ کا حق حکمرانی واپس لیا اربوں کا بجٹ لایا ریاستی عوام کی عزت نفس بحال کی جس کشمیر کا بچہ بچہ انکا معترف ہے انھوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود سردار عتیق احمد خان کی بی ٹیم اور کا ستون کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اب کسی دوسری جماعت کی تلاش کریں تحریک انصاف میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی شکل میں بیرسٹر سلطان کی سوتن آ گئی ہے کاریگر سوتن کی موجودیگی میں بیرسٹر سلطان اب اپنا آشیانہ اجڑنے سے نہیں بچا سکتے۔ بیرسٹر سلطان محمود یاد رکھیں کہ کشمیری بائی چوائس پاکستانی ہیں ہمارا اوڑھنا بچھونا پاکستان ہے اور پاکستان سے نظریاتی و دینی رشتہ ہے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کو اس وقت تحریک انصاف کے اندر سخت مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ بیرسٹر سلطان پی ٹی آئی آزادکشمیر کی صدارت سے اپنے آپ کو فارغ سمجھیں کیونکہ اب بیرسٹر سلطان کو سردار عتیق جیسی سوتن کا سامنا ہے بیرسٹر سلطان کو بتانا چاہتے ہیں کہ جس گھر میں سوتن آ جائے وہ گھر تباہ ہو جاتے ہیں چالاک سوتن پہلی بیوی کو گھر سے نکال کر اس پر قبضہ کر لیتی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حکومت کی فکر نہ کریں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن متحد و منظم ہے بیرسٹر سلطان اپنا آشیانہ محفوظ بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ آزادکشمیر کے وارث بنتے بنتے وہ بے گھر ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ہر کشمیری کی خواہش ہے کہ پاکستان سیاسی اور اقتصادی طور پر مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ضامن ہے پاکستان سے کشمیریوں کا تعلق نظریے اور عقیدے کا ہے اس تعلق میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور نہ اس تعلق سے زیادہ کسی دوسری چیز کی اہمیت ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر