علم عظیم مضبوط ترین ہتھیار ہے جس کے سامنے دنیا کے تمام ہتھیار ہیچ ہیں،عباس کاظمی

علم عظیم مضبوط ترین ہتھیار ہے جس کے سامنے دنیا کے تمام ہتھیار ہیچ ہیں،عباس ...

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نگران کونسل اورکابینہ کامشترکہ اجلاس تنظیم کے چیئرمین سیدمحمدعباس کاظمی کی صدارت میں منعقدہوا ۔ جس میں نگران کونسل کے ممبران اورمرکزی رعہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں آمدہ پروگراموں کاجائزہ لیاگیااورتنظیمی امورکے بارے میں غوروخوض کے بعداہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدمحمدعباس کاظمی نے تنظیمی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے پیغام وحدت و امن و محبت کی پرچارک ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ طالب علم ملت کاقیمتی اثاثہ ہیں ،قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکے تحفظ کویقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ علم کاحصول لازم اورہمارے تمام امراض کاعلاج ہے ، انسان کیلئے ہرزبان کاعلم حاصل کرناضروری ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ دین کی بنیاد علم پر استوار ہے ،حصولِ علم فرض قراردیا گیا ہے ،اسی لیے فرمان پیغمبر ؐ ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمھیں چین جانا پڑے۔جو علم حاصل کرے گا خدا اس کے رزق کا بھی ذمہ دار ہوگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...