ایچ بی ایل اور ای ایف یو کا سہارا پلان کا آغاز

ایچ بی ایل اور ای ایف یو کا سہارا پلان کا آغاز

کراچی (پ ر)حبیب بینک لمیٹیڈ(HBL)، پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہونے کی حیثیت کا حامل، 1,750 سے زائد شاخوں، 2,000 سے زائد اے ٹی ایم اور گیارہ ملین سے زائد صارفین تک رسائی کے ساتھ، ایک وسیع تقسیم کاری نیٹ ور ک پر مشتمل ہے۔ ای ایف یو لائف(EFU Life) پاکستان کی ایک معروف بیمہِ حیات کی کمپنی ہے اور پہلی روایتی بیمہ کمپنی ہے جس کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ونڈو تکافل آپریٹر لائسنس دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، عامر ارشاد، ہیڈ برانچ بینکنگ نے کہا کہ، ’’اکثریت کی ضروریات کی نشاندہی اور انکو پورا کرنا تمام اداروں کا ابتدائی مقصد ہونا چاہیے۔ صارف کے لئے ایک مرکزیت پر مبنی پروڈکٹ پورٹ فولیو کو نشوونما دینے کی تلاش میں اور اسی کے ساتھ ساتھ بیمے کے نقش قدم کو آگے بڑھانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے ، پورا پاکستان ، حبیب بینک لمیٹیڈ اور ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ نے کثیر آبادی کے لئے سہارا سمال ٹکٹ تکافل پلانز کا آغاز کرنے کے لئے ، ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔‘‘ یہ پلانز ، وفات کی صورت میں معمول کے بیمہ تحفّظ کے علاوہ، ہاسپٹل کیش بشمول آئی سی یو، شریک حیات کا تحفّظ اور آمدنی فائدے کا تحفّظ فراہم کرتے ہیں ۔ حبیب بینک لمیٹیڈ، 2017 میں 46 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ بینکشورنس میں لیڈر ہونے کے ناطے، مستقبل میں اختراعی اور مخصوص پروڈکٹس کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...