ڈاکٹرمعراج الہدیٰ کی پی ٹی آئی امیدوار نجیب ہارون کو مبارکباد

ڈاکٹرمعراج الہدیٰ کی پی ٹی آئی امیدوار نجیب ہارون کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے این اے 256پر امیدوار ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے دیرینہ دوست اورپی ٹی آئی کے ٹکٹ پراسی نشست سے کامیاب ہونے والے نجیب ہارون کو انکے دفترجاکر کامیابی پر مبارکباد دی اور کھلے دل سے اپنی شکست کو تسلیم کیا فتح پر انہیں اور انکے ساتھ جیتنے والے ایم پی ایز عمران شاہ اور سید ریاض حیدر کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک پیش کی اور پھولو ں کا گلدستہ جماعت اسلامی کی جانب سے نظر کیا۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی فتح کے بعد پہلی تقریر پر مبارکباد دی اور کھلے دل سے پیشکش کی کہ اگر آپ مدینے جیسی اسلامی ریاست کی جانب پیش قدمی کرینگے تو ہم آپ کے خدمتگار ہونگے۔ ہم پاکستان، صوبہ اورشہر کراچی کی تعمیرو ترقی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔سیاسی مخالفت کود شمنی میں نہیں بدلنا چاہئے اس شہرکے بچوں کو بہت محبت درکار ہے۔ ہماری شکایات الیکشن کمیشن سے ہیں پی ٹی آئی سے نہیں جنکو قانونی دائرے میں جاری رکھیں گے تاکہ انتخاب اور انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے اور پاکستان کو جمہوری ذرائع سے اچھی قیادت دی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر