ایکزونوبل نے کم قیمت برانڈ ڈیلیکس پرومس متعارف کرادیا

ایکزونوبل نے کم قیمت برانڈ ڈیلیکس پرومس متعارف کرادیا

کراچی ( پ ر) دنیا کے صف اول کے پینٹس اور کوٹنگز بنانے والی کمپنی ایکزونوبل (AkzoNobel) نے ڈیلیکس پرومس (Dulux Promise) کے نام سے نئے پینٹس متعارف کرواکر اپنی پینٹ فیملی ڈیلیکس میں وسعت لے آیا ہے۔ ڈیلیکس پرومس رینج نہ صرف اندرونی اور بیرونی استعمال کے لئے کارآمد ہیں بلکہ پرائمر اور پٹی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کو ڈیکوریشن اور پری ڈیکوریشن کی مکمل سہولت حاصل ہوجاتی ہیں۔ ڈیلیکس پرومس پینٹ بنیادی طور پر اینٹی چاکنگ خصوصیات کے ساتھ کروما برائٹ ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہے۔ ڈیلیکس پرومس پینٹس مختلف اقسام میں دستیاب ہے ۔ ڈیلیکس پرومس انٹیرئیر (Dulux Promise Interior) ایکریلک ایمولیشن پانی سے تیار ہونے والا پینٹ ہے۔ یہ منفرد اینٹی چاکنگ خصوصیات کے ساتھ پینٹ فائل پر ماحول کے اثرات کو روکتا ہے۔ ڈیلیکس پرومس انٹیرئیر کروما برائٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو بہترین اور روشن رنگ فراہم کرتی ہے جس سے آپ کی دیواریں آنے والے سالوں میں لمبے عرصے تک چمکدار اور خوبصورت رہیں گی۔ ڈیلیکس پرومس ایکسٹیرئیر (Dulux Promise Exterior)ایکریلک ایمولشن بہت زیادہ پائیدار اور پانی سے تیار ہونے والا پینٹ ہے جو خشکی سے لیکر مرطوب موسمی حالات میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس میں منفرد اینٹی پیل فارمولیشن سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پینٹ فلم بدستور قائم رہتی ہے اور اس اسکا ایکسٹرا کوریج فارمولا پینٹ کی اسی مقدار کے ساتھ زیادہ جگہ پر استعمال کے لئے کارآمد ہے۔ اس میں کروما برائٹ یو وی فائٹ ٹیکنالوجی دیواروں کی بیرونی سطح کے رنگوں کو زیادہ مدت تک ترو تازہ رکھتی ہے ۔ یہ آسانی سے استعمال ہونے کی بدولت فنگل اور الگل کی پرورش سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کا گھر زیادہ عرصے تک خوبصورت نظر آتا ہے۔ ڈیلیکس پرومس پری ڈیکو اور میسنری ایڈیشنز نے درج ذیل مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...