این اے 254،متحدہ امیدوار کی حلقہ کھولنے کی درخواست
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ این اے 254عزیز آباد سے ایم کیو ایم کے امیدوار شیخ صلاح الدین نے حلقہ کھولنے اور دوبارہ گنتی کے حوالے سے درخواست چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوٹھ پر لگائے گئے کیمرے کی ویڈیو فراہم کی جائے ۔گنتی کے وقت پریزائیڈنگ ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افیسر اور الیکشن کمیشن کے عملے نے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹس اور پونگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا اورہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔چیف پولنگ ایجنٹ کو نتائج سادہ کاغذ پر فراہم کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ بوتھ کی ویڈیو فراہم کی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ گنتی کا عمل صاف و شفاف تھا۔چیف الیکشن کمشنر پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیں ۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک سرکاری رزلٹ کا نوٹی فکیشن روک دیا جائے ۔