نوشہرہ ،میکے بیٹھی ناراض بیوی کو شوہر نے قتل کردیا

نوشہرہ ،میکے بیٹھی ناراض بیوی کو شوہر نے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں میکے میں بیٹھی ہوئی ناراض بیوی کو شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان فرار لواحقین نے واقعے کے خلاف شدیداحتجاج کرکے لاش کو ڈی پی او دفتر کے سامنے رکھ کر جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے پولیس کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا اس سلسلے میں مقتولہ کے بھائی عامر اقبال ولد اقبال شاہ سکنہ نظام پور نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی رات مسلح ملزمان زرد علی شاہ ، گل محمد عرف گلی پسران مومن شاہ سکنہ نظام پور نے گھر کی دیوار پھلانگ کر میری بہن وحیدہ بی بی پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی وجہ عناد گزشتہ دو ماہ مقتولہ وحیدہ بی بی اپنے شوہر سے ناراض میکے بیٹھی ہوئی تھی واقعے کے خلاف لواحقین نے لاش کو احتجاجاً ڈی پی او نوشہرہ کے دفتر کے سامنے جی ٹی روڈ پر رکھ کر روڈ کو بلاک کرکے بھرپور احتجاج کیا تاہم ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردی۔