ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  


برج حمل

 اگست01    بد ھ۔ جذبات پر قابو پانے کی کوشش کریں اور جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ لہٰذا جلد بازی سے گریز کرتے ہوئے تحمل مزاچی سے حالات کو سمجھیں۔ 

برج ثور

 اگست01     بد ھ۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہو گی۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔

برج جوزا

 اگست01    بد ھ۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے اور سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ سیر و تفریح کا موقع ملے گا۔

برج سرطان

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

 اگست01  بد ھ۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

برج اسد

 اگست01     بد ھ۔ بہن بھائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے۔ رشتے دار پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ

 اگست01   بد ھ۔ آپ دماغ سے زیادہ دِل کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ 

برج میزان

 اگست01   بد ھ۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے جا سکیں گے۔

برج عقرب

 اگست01   بد ھ۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس کریں گے۔ تحمل مزاجی سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ اخراجات میں اضافہ ہو سکے گا۔ لہٰذا پہلے سے ہی محتاط رہیں۔

برج قوس

 اگست01  بد ھ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔  زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔

برج جدی

 اگست01   بد ھ۔ رشتہ داروں کی طرف سے خوشی کی خبر مل سکے گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر ہو سکیں گے۔ دوسروں کے مشوروں پر عمل نقصان کا باعث ہو سکتا ہے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ 

برج دلو

 اگست01    بد ھ۔ نوجوانوں کو بری صحبت سے پرہیز کرنا چاہئے ورنہ پچھتاوے کے ساتھ ساتھ نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ پینڈنگ کام مکمل کر سکیں گے۔ اخراجات پر کنٹرول کریں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ 

برج حوت

 اگست01   بد ھ۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کہیں روح افزا مقام پر سیر کے لیے جا سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...