سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھل گئے

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھل گئے
سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھل گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔

سندھ میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد آج صوبے بھر کے سکول کھل گئے تاہم چھٹیوں کے بعد پہلے روز کے باعث سکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ تعطیلات 15 جولائی کو ختم ہوگئی تھی تاہم انتخابات کے باعث اس میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا اور اس طرح صوبے میں ڈھائی ماہ تک سکول بند رہے۔

بلوچستان کے گرم علاقوں میں بھی موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول کھل گئے، محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں 17 اضلاع شامل ہیں جن میں سبی، لسبیلہ، گوادر، تربت، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بھی سرکاری سکول آج سے کھل گئے اور طلبا و طالبات نے سکولوں کی جانب رخ کیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی