اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس، استغاثہ کے گواہ نے 11 نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرا دیئے

اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس، استغاثہ کے گواہ نے 11 نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرا ...
اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس، استغاثہ کے گواہ نے 11 نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرا دیئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکےخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت میں استغاثہ کے گواہ واصف حسین نے 11 نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرا دیئے جس پر احتساب عدالت نے کیس کی سماعت7 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارکےخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔اس موقع پراستغاثہ کے3گوا ہ بیان قلمبندکرانے عدالت میں پیش ہوئے،گواہوں میں اشتیاق احمدخان،سعیداحمدخان اورقمرزمان شامل ہیں۔استغاثہ کے گواہ اشتیاق نے بیان قلمبندکرا دیا جبکہ وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ مارک دستاویزات کوعدالتی ریکارڈکاحصہ نہیں بنایاجاسکتا جبکہ عدالت گواہ کے ریکارڈکومارک کرچکی ہے ۔نیب پراسکیوٹر نے دلائل دیئے کہ دستاویزات کے ایک حصے کومارک کیاگیا،دیگراصل ہیں اور 1993سے 2016 تک دی گئی دستاویزات اصل ہیں۔استغاثہ کے گواہ واصف حسین نے 11 نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرا دیئے اور اس کا تعلق کیبنٹ ڈویژن سے ہے ۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکےخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت7 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد


loading...