این اے 106 ، رانا ثنا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے 6 اگست کو دلائل طلب

این اے 106 ، رانا ثنا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کے ...
این اے 106 ، رانا ثنا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے 6 اگست کو دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 106 فیصل آباد سے راناثنااللہ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے 6 اگست کو دلائل طلب کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے این اے106سے ناکام امیدوار نثاراحمد نے درخواست دائرکی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی بطورایم این اے کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکاجائے۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے 6 اگست کو دلائل طلب کرلیے
واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 106 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راناثنا اللہ کامیاب قرار پائے ہیں اور ان کے محالف ڈاکٹر نثار احمد نے ان کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔