سپریم کورٹ نے چرچ حملہ متاثرین معاوضہ کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چرچ حملہ متاثرین معاوضہ کیس نمٹا دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سارے متاثرین کو معاوضہ مل گیا،بڑی مہربانی ہے اتنے عرصے بعد معاوضہ دیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ ازخودنوٹس کیس پر مزید اقدامات کی ضرورت نہیں ۔
جاوید مسیح نے کہا کہ ہمیں عیسائی نہیں مسیح لکھا اور پکار جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکم دے چکی ہے،جہاں کوئی مسئلہ ہے وہاں عدالتی حکم دکھائیں ۔