عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست،عدالت نے وفاقی حکومت کو 8 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے

عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست،عدالت نے وفاقی حکومت کو 8 ...
عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست،عدالت نے وفاقی حکومت کو 8 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف دائردرخواست پرسماعت میں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کوہدایات لےکرپیش ہونےکاحکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو 8 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف دائردرخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔یہ آئینی درخواست لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اورپنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔جس میں موقف اپنایاگیا کہ عمران خان کاوزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول غیرقانونی ہے۔جس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کوہدایات لےکرپیش ہونےکاحکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو 8 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور