ن لیگ کے پنجاب میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کا اجلاس، 129 میں سے کتنوں نے شرکت کی؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی

ن لیگ کے پنجاب میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کا اجلاس، 129 میں سے کتنوں نے ...
ن لیگ کے پنجاب میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کا اجلاس، 129 میں سے کتنوں نے شرکت کی؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سابق حکمران جماعت ن لیگ کا پہلا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا مگر حاضری پوری نہ ہوسکی، چھ بجے شروع ہونے والا اجلاس ایک گھنٹے تاخیر سے سات بجے شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہوا، ارکان اسمبلی ساڑھے نو بجے تک آتے رہے، دوسری طرف اجلاس میں حاضری لگا کر 20 کے قریب اراکین واپس لوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس جب شروع ہو ا تو 129 میں سے 106 شریک ہوئے بعد میں کچھ ارکان شامل ہوتے گئے اور آخر میں یہ تعداد 121 تک پہنچ گئی، لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس 106 ارکان اسمبلی کی موجودگی میں شروع ہوا، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمن، شعیب الدین اویسی، ندیم اسلم، ارشد جاوید اور خالد ڈوگر و دیگر شریک نہ ہو سکے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 121 ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک تھے جبکہ کچھ ذاتی مصروفیا ت اور ووٹوں کی گنتی کے باعث نہ آسکے۔