بلوچستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ فیصلہ کر لیا گیا

بلوچستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ فیصلہ کر لیا گیا
بلوچستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ فیصلہ کر لیا گیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان اور وفاق میں اتحادی حکومت بنانے پر اتفاق رائے کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت ہوئی جس دوران پی ٹی آئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے حمایت یافتہ جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنوں جماعتیں پھلتا پھولتا پاکستان دیکھنا چاہتی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کر رہے ہیں ، ماضی میں کیے گئے وعدے وفا نہیں کیے گئے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں ۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پانچ اور سات آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر ہمیں حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت مل گئی ہے ۔

اس موقع پر جہانگیر ترین خان کا کہناتھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہو گیاہے تاہم دیگر صوبوں کے وزرا ءاعلیٰ سے بھی متعلق جلد فیصلہ ہو جائے گا اور عمرا ن خا ن بھی اس کا خود اعلان کریں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ پارٹی میں ہر کسی کو منظور ہو گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی