پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خاں بھٹی نے بطور سیکرٹری پنجاب اسمبلی9 برس بعد ڈیوٹی سنبھال لی

پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خاں بھٹی نے بطور سیکرٹری پنجاب اسمبلی9 برس ...
پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خاں بھٹی نے بطور سیکرٹری پنجاب اسمبلی9 برس بعد ڈیوٹی سنبھال لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی اور پنجاب اسمبلی میں گریڈ 21کے افسر محمد خاں بھٹی نے طویل رخصت کے بعد بطور سیکرٹری اسمبلی اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں گریڈ 21 کے افسر محمد خاں بھٹی گزشتہ 9 سال سے رخصت پر تھے تاہم گزشتہ روز (31 جولائی 2018) کو انہوں نے بقیہ رخصت کی منسوخی کے بعد انہوں نے اپنی دفتری ذمہ داریاں سنبھال لیں اور دفتری امور نمٹائے۔

محمد خاں بھٹی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی پنجاب اسمبلی میں واپسی نے پرویز الہٰی کے سپیکر بننے کی خبروں کو مزید تقویت دی ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور