اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولوں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے کی اجازت دے دی

اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولوں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے کی اجازت دے ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولوں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولوں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے کے کیس کی از سر نو سماعت کی۔دلائل سننے کے بعداسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولوں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے روک دیا تھاجس پر سپریم کورٹ نے سنگل بنچ کافیصلہ معطل کرکے معاملہ واپس ہائیکورٹ بھجوادیاتھا۔