لاہورہائیکورٹ نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا

لاہورہائیکورٹ نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا
لاہورہائیکورٹ نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) داتادربارکے اطراف تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق داتادربارکے اطراف تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ مزاروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر عدالت نے داتادربارکی عمارت میں صفائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے داتا دربارکی صفائی اورتجاوزات کاخاتمہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دوبارہ ٹھیلے لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں،2کلوکی دیگ 10کلوبتاکرفروخت کی جارہی ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...