سپریم کورٹ،سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق کی نظرثانی درخواست خارج

سپریم کورٹ،سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق کی نظرثانی ...
سپریم کورٹ،سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق کی نظرثانی درخواست خارج

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق کی عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے صدیق الفاروق کی عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری نے کہا کہ گزارش کر رہا ہوں میرا موکل کچھ کہنا چاہتا ہے،اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جو کہنا ہے آپ کہیں، ہم موکل کو اجازت نہیںدے سکتے،اس معاملے میں سیاسی اوراقرباپروری ملوث ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق نے عدلیہ مخالف باتیں کی متروکہ وقف املاک کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صدیق الفاروق اپنی ملازمت کاعرصہ مکمل کرچکے ہیں،نئی حکومت چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکی تقرری کافیصلہ کرےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...