’عمران خان فوج کے اشاروں پر چلیں گے کیونکہ ان کے ساتھ۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو ان کی بے خبری پر ہنسی آجائے گی

’عمران خان فوج کے اشاروں پر چلیں گے کیونکہ ان کے ساتھ۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان ...
’عمران خان فوج کے اشاروں پر چلیں گے کیونکہ ان کے ساتھ۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو ان کی بے خبری پر ہنسی آجائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف جب سے انتخابات میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں تو اس موقع پر بھارت کو شدید مرچیں لگی ہوئی ہیں اور انہو ں نے الیکشن سے قبل ہی عمران خان کے خلاف خوب منفی مہم چلائی تاہم وہ ان کے کسی کام نہ آئی اور پاکستانی عوام نے انہیں اپنا وزیراعظم مان لیا  اور عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا لیکن بھارت کے وہ سیاستدان جنہیں پاکستانی سیاست کی’ الف‘ کا بھی علم نہیں وہ الزام تراشی کرنے سے باز نہیں آر ہے ہیں اور بے بنیاد الزامات کے ساتھ بیواقوفیوں پر مبنی پراپیگنڈہ کرنے میں بھی مشغول ہیں جس کے باعث وہ پوری دنیا میں اپنے آپ کو شرمندہ کروارہے ہیں تاہم انہیں پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف سیاستدان ششی تھرور نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے عام انتخابات میں عمرا ن خان کی جماعت ایک بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے لیکن وہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی اس لیے انہیں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں ،ایم ایم اے اور دیگر مذہبی جماعتوں پر انحصار کر نا پڑ رہاہے جو کہ ” ملا اینڈ ملٹری “ الائنس کے نام سے جانی جاتی ہیں اور یہ گروپ مکمل طور پر پاک آرمی کی ہدایات پر عمل کرے گا یعنی اس کا مطلب ہے کہ اگر عمران خان ایسا کچھ کرتے ہیں جو کہ ملٹری سمجھتی ہے کہ لائن سے باہر ہے تو حمایت واپس لی جاسکتی ہے تو یہ پاکستانی فوج کیلئے بہترین نتائج ہیں‘ ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی سیاستدان ششی تھروور کویہ علم نہیں ہے کہ عمران خان کسی بھی مذہبی جماعت کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا رہے بلکہ وہ صرف آزاد امیدواروں ،ایم کیوایم اور ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر چکے ہیں جبکہ مذہبی جماعتیں عام انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور ایم ایم اے اپوزیشن میں ن لیگ کی حمایتی ہے ۔

ششی تھرور نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کہ گزشتہ سال سے ہی ہم سن رہے ہیں کہ فوج تبدیلی چاہتی ہے اور وہ نوازشریف اور اس کی جمات سے جان چھڑوانا چاہتی ہے اور عمران خان بہترین آپشن ہے ، انتخابات سے یہ واضح ہو جاتاہے کہ یہ فوج کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہ عمران خان میں ذاتی حیثیت میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو کہ پاکستان میں گورننس کو تھوڑ ا بہت تبدیل کرنے میں ان کو مدد فراہم کر سکتی ہیں اور اگر پاکستان ترقی کی راہ پر چلتاہے تو بھارت سمیت پاکستان کے تمام ہمسایوں کیلئے یہ بہت اچھا ہوگا ۔

مزید : بین الاقوامی