نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے اب تک کتنی رقم جمع کروادی؟ جان کر چیف جسٹس کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے اب تک کتنی رقم جمع کروادی؟ ...
نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے اب تک کتنی رقم جمع کروادی؟ جان کر چیف جسٹس کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت اور ممکنہ طورپرچندسال بعد پانی کی قلت کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے ڈیم بنانے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ڈیم فنڈ قائم کردیا جس کے لیے ابتدائی طورپر خود چیف جسٹس نے دس لاکھ روپے عطیہ کیے تھے اور اب تک پاکستانیوں نے اتنی رقم جمع کرادی کہ کوئی بھی خوش ہوجائے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی زیرنگرانی بننے والے ڈیم فنڈ میں اب تک ’پچاس کروڑ چھہتر لاکھ چھیالیس ہزار نو سو چھبیس روپے‘ جمع ہوچکے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آبی ماہرین کے مطابق ڈیم بنانے کے لیے یہ رقم ناکافی ہے ، ایک ڈیم بنانے کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کے ذخائر کی تعمیر کیلئے حکومت اگر فنڈز اکٹھے کر سکتی ہے تو کرے، حکومت چاہے تو عدالت کے قائم کردہ فنڈز کو ٹیک اوور کر لے، یہ عدالت کے ججوں کا کام نہیں فنڈز اکٹھے کریں۔
دوسری طرف چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر موجودہ مالی سال میں ہی شروع کر دی جائے گی،ڈیم کو تعمیراتی کام شروع ہونے کے پانچ سال آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا،مہمند ڈیم ایک اہم منصوبہ ہے جس کی بدولت زرعی مقاصد کے لئے 1.2ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا ، پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب سے بچاو¿ میں مددملے گی اور 800میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا ہوگی۔

مزید :

بزنس -