” میں رات کو سونے سے پہلے ایک ہی دعا مانگتاہوں کہ مجھے ریحام خان ۔۔۔“ معروف کامیڈین زید علی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا

” میں رات کو سونے سے پہلے ایک ہی دعا مانگتاہوں کہ مجھے ریحام خان ۔۔۔“ معروف ...
” میں رات کو سونے سے پہلے ایک ہی دعا مانگتاہوں کہ مجھے ریحام خان ۔۔۔“ معروف کامیڈین زید علی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا ”طوفان “ ابھی تھما نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کے انتخابات میں کامیاب ہوتے ہی ریحام خان نے ٹویٹر پر ایک اور پیغام جاری کر کے ہنگامہ برپا کر دیا تاہم اس صورتحال میں معروف کامیڈین زید علی نے ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا سوشل میڈیا پر طوفان سے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جلد ہی کچھ پیغامات جاری کرنے جا رہی ہوں ۔“ ریحام خان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان سا آ گیا ۔

عارفہ ریحام نامی صارف نے ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ سیاست چھوڑ کر قوم کی خدمت کیوں نہیں کرتی ، کچھ فلاح و بہبود کا کام کریں ، تو آپ کی کوششیں کو سراہا جائے گا ۔“

ریحام خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں تین سال سے فلاح و بہبود کا ہی کام کرر ہی ہوں ، آپ کو غلط معلومات دی جارہی ہیں ۔“

اس بہتی ہوئی گنگا میں معروف کامیڈین زید علی نے بھی ہاتھ دھوئے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں رات کو سونے سے پہلے ایک ہی دعا مانگتاہوں کہ مجھے ریحام خان جیسی سابقہ بیوی کبھی نہ ملے ۔“

تاہم بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ریحام خان نے بھی زید علی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میری سچے دل سے دعا ہے کہ آپ کو کبھی بھی منشیات استعمال کرنے والے اور دغا باز کے ساتھ زندگی نہ گزار نی پڑے ، میں نے اپنی خاموشی اس وقت توڑی جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہاہے جنہوں نے اسے ووٹ دیاہے ، پاکستان سب سے پہلے ہے ۔“

زید علی کے اس ٹویٹ پر مہرین نامی صارف میدان میں آئی اور کہا کہ ” آمین لیکن آپ کی بیوی بہت اچھی لڑکی ہے ، اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے ۔“

عالیہ نامی صارف نے کہا کہ ” آپ کو جمائمہ جیسی خاتون ملی ہے بس اسے خوش رکھیں ۔“

صدام خان کا کہناتھا کہ صرف تم؟ میری دعا ہے کہ کسی بھی انسان کو ایسی عورت نہ ملے، حتیٰ کے میرے دشمنوں کو بھی۔

ابو حلیمہ کا کہناتھا کہ ریحام خان تمام شوہروں کیلئے ’ وکی لیکس ‘ کی طرح ہے جوکہ سکون دہ زندگی کی خواہش رکھتے ہیں ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس