آشیانہ اقبال سکینڈل،نیب کی تحقیقات میں فوادحسن فواد کے مزیدانکشافات

آشیانہ اقبال سکینڈل،نیب کی تحقیقات میں فوادحسن فواد کے مزیدانکشافات
آشیانہ اقبال سکینڈل،نیب کی تحقیقات میں فوادحسن فواد کے مزیدانکشافات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات میں مزیدانکشافات کر دیئے جن کی روشنی میں نیب کئی افسران وسیاستدانوں کوطلب کرسکتاہے۔

نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ فوادحسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداروں کےخلاف انکشافات کئے ہیں،فوادحسن فواداورنج ہولڈنگ کمپنی کوٹھیکہ دلواناچاہتے تھے اور شہبازشریف اورفوادحسن فوادٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پرنہیں تھے،شہبازشریف کاساڈویلپرزاورپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے۔فوادحسن فوادنے نیب تحقیقات میں شہبازشریف پرمزیدملبہ ڈالتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے کہنے پرکاساڈویلپرزکوٹھیکہ دیاتھا۔

واضح رہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور