سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت: سربراہ واٹر کمیشن کا چینی کمپنی کوپاکستان میں 15 سالہ قیام کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت: سربراہ واٹر کمیشن کا چینی کمپنی ...
سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت: سربراہ واٹر کمیشن کا چینی کمپنی کوپاکستان میں 15 سالہ قیام کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت میں سربراہ واٹر کمیشن نے چینی کمپنی کوپاکستان میں 15 سالہ قیام کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔سماعت کے دوران سربراہ کمیشن جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم اور چینی کمپنی کے وائس منیجر سے مکالمہ ہوا۔چینی کمپنی کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بقایا جات اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔سندھ میں صفائی کی ابترصورتحال پرسربراہ واٹرکمیشن کاچینی کمپنیوں پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کام نہیں ہوگا تو رقم بھی نہیں ملے گی۔منیجر سالڈ ویسٹ بورڈکا کہنا تھا کہ چینی کمپنی مزید 600 ملازمین بھرتی کرنے کی پابند ہے جبکہ انہوں نے اب تک ایک ملازم بھی بھرتی نہیں کیا ،جس پر چینی کمپنی کے نمائندہ کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی ہے اور پاکستان میں الگ الگ حکم نامے اور زیادہ اداروں کی وجہ سےکام میں مشکل ہے ۔سربراہ کمیشن جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت آپ کو ملازمین بھرتی کرنے ہوں گے، آپ یہاں ہمیں لوٹنے آئے ہیں، اصل جگہ پیسا نہیں پہنچ رہا، اب تک گھروں سے کچرا اٹھانے کا کام شروع نہیں کیا گیا، جہاں ڈسٹ بن ہیں وہاں بھی کچرا روڈ پر پڑا ہوتا ہے، یہ غریب عوام کا پیسا ہے اسے اس طرح ضائع نہیں ہونے دیں گے،ہمیں کراچی صاف چاہیے ہزاروں ڈالر لینے کے بعد بھی کوئی کام نہیں کیا۔جس پرسربراہ واٹر کمیشن نے پاکستان میں 15 سالہ قیام کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وائس جنرل منیجرچینی کمپنی نے موقف اپنا یا کہ ہم نے بین الاقوامی ٹینڈرکے ذریعے ٹھیکاحاصل کیا۔جس پر سربراہ کمیشن جسٹس (ر)امیرہانی مسلم کا کہنا تھا کہ آپ لوگ چین کا نام بھی بدنام کررہے ہیں ہمیں سارا گیم معلوم ہے،آپ مڈل مین ہیں اور کمیشن کو بھی دھوکا دے رہے ہیں، اس کمپنی کے مالک کو بلائیں ہم ان سے سوالات کریں گے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...