عمران خان کی وجہ سے چوہدری برادران زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے ، ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

عمران خان کی وجہ سے چوہدری برادران زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے ، ایسا ...
عمران خان کی وجہ سے چوہدری برادران زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے ، ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی و اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہاہے کہ رپورٹس آر ہی ہیں کہ چیئرمین عمران خان پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے جارہے ہیں جبکہ علیم خان کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ان دونوں کے خلاف ہی نیب تحقیقات کر رہاہے۔ تاہم انتہائی دلچسپ بات  یہ ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف نیب میں جو تحقیقات چل رہی ہیں اس کی درخواست خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دی تھی جنہیں اب وہ حکومت میں شامل کر نے جارہے ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ”ایک انتہائی اہم بات سامنے آئی ہے کہ 2002میں چوہدری برادران کے خلاف سٹیٹ بینک نے قرضہ معاف کرانے کے الزام پر ایک انکوائری کا حکم دیا تھا اور انتہائی دلچپسی کا امریہ ہے کہ سٹیٹ بینک نے چوہدری برادران کے خلاف کارروائی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر شروع کی ۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ ایک بینک نے اپنی سن 2000کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب شوگر مل پر 240ملین روپے (تقریباً 24 کروڑ روپے) کا قرضہ معاف کرایا ہے، اس لیے ان دونوں کے خلاف قرضے معافی کی شکایت کی تحقیقات کی جائیں۔ “

شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں عمران خان کی پرویزالہیٰ سے متعلق ماضی میں دیئے گئے عمران خان کے بیانات کی ویڈیو بھی چلائی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ”وہ جو پرویز الٰہی بڑا ہے ، الیکشن آنے دیں ، میں کہتاہوں کہ  جتنی مرضی دھاندلی کر لیں ، پبلک کو انہوں نے مہنگائی میں مارا ہے ، جو انہوں نے قانون کا بیڑا غرق کیاہے ، جو کرپشن کی ہے آپ تماشہ دیکھیں گے ۔ایک اور ویڈیو بیان میں ماضی میں عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں ، وزیراعظم بن جاتے ہیں ، پرویز الہیٰ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی