مزید2 ارکان پنجاب اسمبلی آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

مزید2 ارکان پنجاب اسمبلی آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے
مزید2 ارکان پنجاب اسمبلی آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے بنی گالہ میں مشاورت جاری ہے ،مزید 2 آزاد ارکان پنجاب اسمبلی آج پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد ارکان پنجاب سے رابطے جاری ہیں،پی پی 93 سے تیمورلالی،پی پی 124 تیموربھٹی کپتان کے کھلاڑی بننے کو تیار ہیں ، دونوں ارکان کے جہانگیر ترین سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

دونوں آزادارکان آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

مزید : قومی /الیکشن /پنجاب اسمبلی /علاقائی /اسلام آباد


loading...