دہری شہریت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائر سرکاری افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

دہری شہریت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائر سرکاری افسران سے ...
دہری شہریت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائر سرکاری افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائر سرکاری افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مدت ملازمت کے بعد ابھی دوسال مکمل نہیں ہوئے اور دو ریٹائراعلی افسران بیرون ملک میں ملازمت کر رہے ہیں جس پر سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ فوج میں کوئی افسر دوہری شہریت کا حامل نہیں،دونوں افسران نے ملازمت کے لئے این او سی لیا تھا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا این او سی لینے میں کوئی قانونی گنجائش ہے ؟ سیکرٹری دفاع نے موقف اپنایا کہ جی بیرون ملک ملازمت کے لئے وفاقی حکومت سے این او سی لینا پڑتا ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار بولے وفاقی حکومت سے مطلب پوری کابینہ ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائر سرکاری افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد