وہ قیمتی ترین چیز جو 20 سال سے مولانا فضل الرحمان کے پاس تھی ، اب حکومت نے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ۔۔۔

وہ قیمتی ترین چیز جو 20 سال سے مولانا فضل الرحمان کے پاس تھی ، اب حکومت نے واپس ...
وہ قیمتی ترین چیز جو 20 سال سے مولانا فضل الرحمان کے پاس تھی ، اب حکومت نے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو میں مقیم ہیں اور مسلسل وفاقی وزیر کے برابر مراعات حاصل کر رہے ہیں، تاہم اب انہیں اپنی رہائش گاہ خالی کرنی پڑے گی۔

مولانا فضل الرحمان مشرف دور میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر رہے جس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحادی حکومتوں میں شمولیت اختیار کی۔ان حکومتوں کے دوران انہیں وفاقی وزیر کے برابر مراعات حاصل رہیں اور وہ مسلسل منسٹرز انکلیو میں رہائش پذیر رہے ۔ 2013 میں پارلیمنٹ کی سپیشل کمیٹی کے چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان کو سرکاری رہائش گاہ 15 روز میں خالی کرنے کا کہا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور آخر کار مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل ہوگئے۔

2018 کے الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کو حیران کن طور پر دونوں نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ چونکہ تحریک انصاف مرکز میں حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان کا منسٹرز انکلیو سے بوریا بستر گول ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہیں نہ صرف سرکاری رہائش گاہ خالی کرنی پڑے گی بلکہ سکیورٹی اور دیگر مراعات بھی واپس کرنی پڑیں گی ، جس کے بعد وہ جب بھی منسٹرز انکلیو کا دورہ کریں گے تو بطور رہائشی نہیں بلکہ بطور مہمان دورہ کریں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد