وہم اور سستی کے خاتمہ کے لئے روحانی تسبیح 

وہم اور سستی کے خاتمہ کے لئے روحانی تسبیح 
وہم اور سستی کے خاتمہ کے لئے روحانی تسبیح 

  


لاہور(نظام الدولہ)مجھے کسی نے بتایا کہ اسما الحسنیٰ کے مطابق روحانی تسبیح کے لئے ڈیلی پاکستان کی ویب سائٹ پڑھوں ۔میں نے روشن کرنیں میں یہ سلسلہ دیکھا تو آپ سے رابطہ کررہی ہوں ۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے وسوسے بہت آتے ہیں.نماز قرآن پڑھنا چاہتی ہوں لیکن کوتاہی ہوجاتی ہے اور سستی طاری رہتی ہے ۔میں نیک بننا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اللہ کا قرب مجھے حاصل ہو جائے...اس کے علاوہ میں اولیاء اللہ کی زیارت بھی کرنا چاہتی.ہوں.میری خواہش ہے کہ مجھے حضرت خضر علیہ سلام کی بھی زیارت ہو ۔اس کے لیے مجھے کچھ پڑھنے کو بتائیں..ویسے مجھے تیسرے کلمے سے عشق ہے.. میں چاہتی ہوں اس کا ورد کرتی رہوں ۔کیا میں لگاتار پڑھے سکتی ہوں ۔( سحر، جلالپورجٹاں)

جواب ۔اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی خواہشات پوری ہوں۔آپ کو کس طرح کے وہم آتے ہیں ۔؟ وہم اور حقیقت میں کس طرح فرق محسوس کرپائیں گی ،یہ آپ کے لئے مشکل ہوگا ان حالات میں ۔اس لئے آپ کو چاہئے کہ روزانہ درود پاک اول آخرگیارہ بار پڑھنے کے بعد ’’یا مومن یا اللہ ‘‘روزانہ گیارہ سو بار پڑھا کریں دل میں۔وساوس ختم ہونے کے ساتھ ساتھ عقیدہ میں بھلائی پیدا ہوگی ۔روحانی استقامت کے لئے باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں ۔تیسرا کلمہ پڑھنے سے پہلے بھی آپ اول آخر درود پڑھ لیا کریں اور جب وظیفہ ختم کریں تو پانی پر دم کرکے ایک گلاس پانی پی لیا کریں ۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com ) 

مزید : روشن کرنیں


loading...