نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان وزیراعلی پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے

نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان وزیراعلی پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار کے ...
نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان وزیراعلی پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018کے کامیاب انعقاد کے بعد واضح اکثریت سے ابھرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کے لئے سیاسی توڑ جوڑ میں مصروف ہے ۔اسی سلسلہ میں پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان وزیراعلی پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی کانام بھی وزارت اعلیٰ کے لئے فائنل نہیں ہوسکا اور نیب نوٹسزکے بعدعبدالعلیم خان کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں اور اب سبطین خان وزیراعلی پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ ئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ صوبائی وزرا اور اسپیکر کے لئے بھی پی ٹی آئی کے متعدد نام سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق یاسمین راشدکووزیرصحت،محمودالرشیدکوسینئروزیربنائے جانے کاامکان ہے جبکہ راجہ بشارت،میاں وارث،مخدوم ہاشم جواں بخت بھی وزراکی دوڑمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے مضبوط امیدوارسبطین خان میانوالی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور یہ وزیر معدنیات بھی رہ چکے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور