ڈی ایچ اے کے خلاف تحقیقات شروع ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

ڈی ایچ اے کے خلاف تحقیقات شروع ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی
ڈی ایچ اے کے خلاف تحقیقات شروع ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ڈی ایچ اے کے خلاف ملک بھر میں مبینہ طور پر خلاف ضابطہ ایک مخصوص ٹیلی کام کمپنی کو انٹرنیٹ کی فراہمی ، کیبل ٹی وی اور ٹیلیفونک خدمات میں خصوصی طور پر رعایت فراہم کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

” پرو پاکستانی “کی رپورٹ کے مطابق کمپٹیشن کمیشن نے ڈی ایچ اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے رہائشیوں کی جانب سے شکایات موصول ہو ئی ہیں کہ انہیں معلومات اور مواصلات کی سہولت کیلئے پی ٹی سی ایل اور ڈی ایچ اے’ ٹیلی مین‘ کے علاوہ کوئی اور سروس حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ معلومات اور مواصلات ٹیکنالوجی کی ملک بھر کے ڈی ایچ اے میں حالیہ صورتحال پر مسابقتی کمیشن کی جانب سے ایک انکوائری کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی اجارہ داری کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے ۔

جس کے باعث مسابقتی کمیشن کی جانب سے ڈی ایچ اے کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیاہے اور اس صورتحال پر جواب طلب کر لیاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسابقتی کمیشن نے ” نیاٹیل “ کو بحریہ ٹاﺅن میں اپنی خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہ دینے پر بحریہ ٹاﺅن کو بھی جرمانہ کر دیاہے ۔مسابقتی کمیشن نے ڈی ایچ اے میں بھی خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہ ملنے پر نیا ٹیل کو پیش ہو کر اپنا موقف بیان کرنے اور بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور میں بھی کئی قسم کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں جہاں شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو رک کر ٹیلیفون سننے کی بھی اجازت نہیں اور انہیں ڈی ایچ کے گارڈ ز کی جانب سے شدید بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

مزید : قومی


loading...