نیب لاہور نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

نیب لاہور نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا
نیب لاہور نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کو پھر طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب نے 20اگست کو طلب کیا ہے،نیب لاہور کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے،انہیں اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور