فواد چوہدری نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی؟ ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

فواد چوہدری نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی؟ ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانیوں کی ...
فواد چوہدری نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی؟ ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس کیساتھ ادب و احترام کا تعلق ہے، ملاقات ایک وکیل کی حیثیت سے کی تھی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے جبکہ میں سپریم کورٹ بار کونسل کا سینئر ممبر بھی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے , ہمارا چیف جسٹس کے ساتھ ادب و احترام کا تعلق ہے ۔

مزید : قومی


loading...