امریکی وسط مدتی انتخابات کو متاثر کرنے والے 32 اکاونٹس بند

امریکی وسط مدتی انتخابات کو متاثر کرنے والے 32 اکاونٹس بند
امریکی وسط مدتی انتخابات کو متاثر کرنے والے 32 اکاونٹس بند

  


واشنگٹن (اے این این)سوشل میڈیا کی معروف کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے والے 32 مشتبہ اکاونٹس اور صفحات کو اپنی سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے جانچ کے 'ابتدائی' مراحل میں ایسا کیا ہے اور انھیں اس کا علم نہیں کہ اکاونٹس کے پس پشت کون لوگ ہیں۔اس نے یہ بھی کہا ہے کہ سنہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے مقابلے میں ان اکاونٹس کے بنانے والوں نے اپنی شناخت کو چھپانے کی کافی کوشش کی ہے اور بہت سارے اکاونٹس بنارکھے ہیں۔اس نے انتخابات میں مداخلت کی کوششوں کو 'ہتھیاروں کے مقابلے' سے تعبیر کیا ہے۔سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ ان کو فیس بک پر 17 اور انسٹا گرام پر7 مشتبہ اکاونٹس ملے۔بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ان اکاونٹس سے ساڑھے 9ہزار سے زائد فیس بک پوسٹ کی گئی ہیں اور اسی قسم کے مواد انسٹا گرام پر بھی ہے۔فیس بک نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان میں سے ایک صفحے کو2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اکاونٹس فالو کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ نے کہا کہ فیس بک اور انسٹا گرام پر بنائے جانے والے ان مشتبہ اکاونٹس پر تقریبا150 اشتہارات چلائے جا رہے تھے جن کا کل صرفہ 11 ہزار ڈالر ہے۔سب سے زیادہ مقبول اکانٹس میں 'ازالٹن وائریئرز'، 'بلیک ایلیویشن'، 'مائنڈفل بیئنگ'، 'ریزسٹرز' نامی اکانٹس شامل تھے۔فیس بک نے کہا ہے کہ روس میں قائم انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے)نے جس طرح پہلے احتیاطی اقدام کیے تھے اس کے مقابلے میں ان اکاونٹس کے بنانے والوں نے احتیاط سے کام لیا ہے اور اپنی شناخت کو چھپانے کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا ہے۔مثال کے طور پر انھوں نے اپنے علاقے کی شناخت چھپانے کے لیے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس(وی پی این ایس)کا سہارا لیا ہے اور اپنا اشتہار چلانے کے لیے تیسرے فریق کا سہارا لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...