افریقی ملک مالے میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،4اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالے میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،4اہلکار ہلاک
افریقی ملک مالے میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،4اہلکار ہلاک

  


بماکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک مالے میں دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا ،حملہ کے نتیجے میں4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق افریقی ملک مالے میں دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا ،حملہ کے نتیجے میں4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، زخمیو ں کو طبی امداد دینے کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے،عرب میڈیا کا مزید کہنا تھا  کہ حملے کے بعد قافلے میں شامل 2فوجی ٹرک  بھی لاپتاہوگئے،ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بماکومیں آرمی اور دہشت گردوں میں فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے بعد آرمی کی جانب سے جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...