سو ل ہسپتال میں بے ہوشی والی مشین گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ، سینکڑوں آپریشن متاثر

سو ل ہسپتال میں بے ہوشی والی مشین گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ، سینکڑوں آپریشن ...
سو ل ہسپتال میں بے ہوشی والی مشین گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ، سینکڑوں آپریشن متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(دیلی پاکستان آن لائن)سو ل ہسپتال میں بے ہوشی والی مشین گزشتہ دو ہفتوں سے خراب،سینکڑوں آپریشن متاثر،مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا،حکام نے آنکھیں بند کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے از سر نو تعمیر ہونیوالے ڈسٹرکٹ لیول سول ہسپتال ڈسکہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے بے ہوشی والی مشین خراب پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آپریشن کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید دشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ ہمیں آپریشن کیلئے کئی کئی مہینوں بعدکی تاریخ دی جا رہی ہے ،اگر وجہ پوچھیں توکہا جاتا ہے کہ بے ہوشی والی مشین خراب ہوگئی ہے ،اس وجہ سے آپریشن نہیں ہوسکتے، اس لئے مزید انتظار کریں جبکہ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اصغر نے بتایاکہ انستھیزیامشین کی خرابی بارے افسران کو آگاہ کرچکے ہیں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہوجائیگی ،مشین خراب ہونے کی وجہ سے چھوٹے موٹے آپریشن کیے جارہے ہیں اور بڑے آپریشن جس میں مریض کو بے ہوش کرنالازمی ہے، ان کے آپریشن فی الوقت نہیں ہورہے ہیں ۔