واضح اکثریت کیلیے3ارکان اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے، فواد چودھری

واضح اکثریت کیلیے3ارکان اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے، فواد چودھری
واضح اکثریت کیلیے3ارکان اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے، ہمیں ایم کیو ایم کی جانب سے مثبت جواب کی توقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے، ہمیں ایم کیو ایم کی جانب سے مثبت جواب کی توقع ہے ،اختر مینگل گروپ کی شمولیت سے قومی اسمبلی میں ہمارے نمبر پورے ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ واضح اکثریت کیلیے3ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے،پاکستان میں سیاست کرنا آسان کام نہیں ،سیاست میں شمولیت کے فیصلے عشق محبت کے لئے نہیں،اپنے فائدے دیکھے جاتے ہیں،جلد قوم کو خوشخبری دی جائے گی ۔