امیر مقام نے 3اگست کو پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا 

 امیر مقام نے 3اگست کو پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا 
 امیر مقام نے 3اگست کو پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا 

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے3اگست بروزجمعہ کو  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کااہم اجلاس پشاورمیں طلب کرلیاہے۔

اجلاس میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ کنندگان اور نومنتخب ممبران کوطلب کیاگیاہے،اجلاس میں خیبرپختونخواکے آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا ۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں انجیئنر امیر مقام سمیت خیبرپختونخوا میں سونامی کے سامنے بڑے بڑے برج الٹ گئے،این اے2 سوات سے امیرمقام پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرحیدر سے ہار گئے۔ این اے3 سوات سے شہبازشریف کو پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان نے شکست دی، جبکہ این اے14سے کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی کو پی ٹی آئی کے زرگل نے ہرا دیا۔  این اے38ڈی آئی خان ون سے علی امین گنڈا پور نے مولانا  فضل الرحمان کو شکست دی، این اے35بنوں سے عمران خان نے اکرم خان درانی کو ہرا دیا، این اے8مالاکنڈ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پی ٹی آئی امیداوار جنید اکبر سے ہار گئے۔ این اے24چارسدہ دو سےاسفند یار کو پی ٹی آئی کے فضل محمد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے23چارسدہ ون سے آفتاب شیرپاؤ کو پی ٹی آئی کے انورتاج سے شکست کھانا پڑی، این اے سات لوئر دیر2سے سراج الحق کو پی ٹی آئی کے محمد بشیر نے ہرا دیا تھا ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...