انتخابات میں دھاندلی کےخلاف تحریک لبیک پاکستان کا 6 اگست کو احتجاج کا اعلان

انتخابات میں دھاندلی کےخلاف تحریک لبیک پاکستان کا 6 اگست کو احتجاج کا اعلان
انتخابات میں دھاندلی کےخلاف تحریک لبیک پاکستان کا 6 اگست کو احتجاج کا اعلان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں تاریخی دھاندلی کے خلاف 6 اگست کو احتجاجی مارچ کیا جائے گا جو تاریخ ساز ہوگا۔

انجی ٹی وی چینل”نیو نیوز“ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کہاکہ 6 اگست کو دن 2 بجے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان ریلی کی شکل میں داتا دربار پہنچ کر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لاکھوں غیور پاکستانیوں نے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا، وہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیئے بغیر پولنگ اسٹیشنز سے زبردستی نکالا گیا اور الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکیاں دی گئیں، جو الیکشن کے غیر شفاف ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس سلیکشن کو تحریک لبیک پاکستان کے قائدین، علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور دیگر نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل 6 اگست کو اسمبلی حال کے سامنے پیش کریں گے۔

مزید : قومی /الیکشن /علاقائی /اسلام آباد


loading...