اب پاکستانیوں کو نئی گاڑی بک کروانے کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ۔۔۔ بڑی خبر آگئی

اب پاکستانیوں کو نئی گاڑی بک کروانے کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ۔۔۔ ...
اب پاکستانیوں کو نئی گاڑی بک کروانے کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ۔۔۔ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں نئی گاڑی کے خریداروں کو اب پہلے جیسا انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ مارکیٹ ذرائع بتاتے ہیں کہ نئی گاڑی کی ڈلیوری کے عرصے میں دوتہائی سے بھی زیادہ کمی آچکی ہے، یہ الگ بات کہ آٹو کمپنیاں اس صورتحال سے بہت پریشان نظر آتی ہیں۔
آپ کو یاد ہو گا کہ گزشتہ حکومت نے ٹیکس قوانین میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نان فائلرز پر پابندی عائد کردی تھی کہ وہ نئی گاڑی کی خریداری یا امپورٹ نہیں کر سکتے۔ آٹو موبیل انڈسٹری کے لیے یہ قانون بہت پریشان کن ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کے خریداروں کی بڑی تعداد نان فائلرز ہی تھے۔
”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق گاڑیاں بیچنے والی کمپنیوں کے پاس بکنگ کی تعداد میں خاظر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے، البتہ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوا ہے کہ ٹیکس فائلرز کی جانب سے منگوائی جانے والی گاڑیوں کی ڈلیوری کے وقت میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ اب آٹو موبیل کمپنیاں نئی آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے توقع کر رہی ہیں کہ وہ نان فائلرز کی جانب سے نئی گاڑی کی خریداری اور امپورٹ پر عائد پابندی کو ختم کریں گے تاکہ ان کے کسٹمرز کی تعداد میں اضافہ ہو سکے۔