کویت میں گورنر محافظہ العاصمہ ثابت المھنا کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے لئے اعزازی اسناد

کویت میں گورنر محافظہ العاصمہ ثابت المھنا کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ...
کویت میں گورنر محافظہ العاصمہ ثابت المھنا کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے لئے اعزازی اسناد

  


کویت (محمد عرفان شفیق   )کویت محافظہ العاصمہ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل ثابت المھنا نے کہا ہے  کہ   کویت کے نوجوانان بہترین شہری ہونے کی خود اپنی مثال آپ ہیں، جس میں دوسروں کی خدمت کا بے لوث جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطار کے اوقات میں ذمہ داریاں نبھانے والے وفد کے اعزاز میں تقسیم اسناد کے موقع پر کہی۔ تقریب میں کویتی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ  پاکستانی نوجوانوں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔ گورنر العاصمہ نے نوجوانان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہماری حتی الوسع یہی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور انشا اللہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ملکر ملک کویت کی  ترقی میں اہم کردار ادا کریں  گے۔ اس موقع پر شریک نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ پاکستانی نوجوانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کویت ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ملک کویت میں مزید ترقی اور کامرانی عطا کرے ۔

مزید : تارکین پاکستان


loading...