اہرام مصر میں خفیہ کمرہ دریافت، اس کا مقصد کیا ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا دعویٰ کردیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

اہرام مصر میں خفیہ کمرہ دریافت، اس کا مقصد کیا ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا دعویٰ ...
اہرام مصر میں خفیہ کمرہ دریافت، اس کا مقصد کیا ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا دعویٰ کردیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

  


قاہرہ(نیوز ڈیسک) اہرام مصر کے متعلق طرح طرح کے حیرتناک دعوے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں لیکن یہ تہلکہ خیز دعویٰ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ ان کے اندر ایک ایسا خفیہ مقبرہ موجود ہے جہاں سے طاقتور برقناطیسی شعاعوں کا اخراج ہو رہا ہے۔

روسی سائنسدانوں نے گزشتہ کئی سال سے 3800سال قدیم اہرام مصر کے اندرونی گوشوں پر جدید ٹیکنالوجی اور ریاضیاتی ماڈلز کے ذریعے تحقیق کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ڈاکٹر آندرے ایولی خین نے بتایا کہ اہرام مصرسے خارج ہونے والی برقناطیسی شعاوں کا سراغ ’پارٹیکل ڈیسیپیٹنگ ریڈیوویو ٹیکنالوجی‘ کی مدد سے لگایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیران کن دریافت ہے جس نے قدیم اہرام کو اور بھی پراسرار بنا دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا


loading...