”میری دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف دنگ رہ جائیں، جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

”میری دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز ...
”میری دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف دنگ رہ جائیں، جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دعا ہے پی ٹی آئی اپنی  حکومت پورا کرے،تحریک انصاف کو بہتر معیشت مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ2013 میں معیشت کا برا حال تھا،سی پیک کوتحریک انصاف نے بھی گیم چینجرتسلیم کیا،سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجرہے،ہمارے دورمیں ترقی کی شرح ہرسال بڑھی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کوسی پیک کاتحفہ دیا، (ن) لیگ کوبیماراورپی ٹی آئی کوبہترمعیشت مل رہی ہے،دعا ہے پی ٹی آئی حکومت  کی مدت پوری کرے جبکہ چین کا قرضہ 20سے 25 سال کے دوران ادا ہوجائے گا۔سی پیک گیم چینجر ہے ، فائدہ نہ اٹھا یا تو نقصان ہو گا۔

مزید : قومی


loading...