بھارتی خاتون نے شوہر پر ”نامرد “ ہونے کا الزام لگایا تو شوہر نے ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر اپنے سسر کو بھیج دی کہ پولیس نے فوراً گرفتار کر لیا، ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

بھارتی خاتون نے شوہر پر ”نامرد “ ہونے کا الزام لگایا تو شوہر نے ایسی شرمناک ...
بھارتی خاتون نے شوہر پر ”نامرد “ ہونے کا الزام لگایا تو شوہر نے ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر اپنے سسر کو بھیج دی کہ پولیس نے فوراً گرفتار کر لیا، ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

  


حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی تہذیب کے اثرات اور مادر پدر آزاد معاشرے کی اندھی تقلید کی وجہ سے برصغیر میں ماضی کے مقابلے میں طلاق کی شرح خطرناک حد تک پہنچ کر ایک بڑا سماجی مسئلہ بن چکی ہے،میاں بیوی کے رشتے میں بڑھتی ہوئی خلیج نے انسانی قدروں کو بری طرح پامال کیا ہے تاہم بھارت میں نامردی کا الزام لگا کر طلاق مانگنے والی خاتون کو اس کے شوہر نے ایسا شرمناک جواب دیا کہ فوری طور پر پولیس نے ’’بے شرم شوہر ‘‘ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی ریاست حیدر آباد کے رہائشی مہیش نامی شخص کی شادی 2016میں کنکنا نامی خاتون سے ہوئی ،تاہم شادی کے بعد دونوں میاں بیوی صرف 15دن ہی ایک ساتھ رہے اور دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا اتنا بڑھا کہ کنکنا نامی خاتون اپنے میکے جا کر بیٹھ گئی ۔مہیش اور کنکنا کے گھر والوں نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح ان دونوں کے درمیاں لڑائی جھگڑاور غلط فہمیاں دور کرا دی جائیں مگر دونوں ہی اپنی اپنی ضد کے پکے نکلے ۔مہیش اور کنکنا کے رشتے میں اس حد تک دراڑ پڑ گئی کہ کنکنا طلاق لینے عدالت جا پہنچی اور اپنے خاوند مہیش پر بھری عدالت میں’’ نامرد‘‘ ہونے کا الزام عائد کر دیا ،اس الزام کے بعد مہیش غصے میں اپنے ہوش وحواس ہی کھو بیٹھا اور اس نے اپنی بیوی کے اس الزام کو غلط ثابت کرنے کے لئے شرم و حیا کی تمام حدیں ہی پھلانگ دیں اور اپنی بیوی کو جھوٹا اور اپنے آپ کو ’’مرد ‘‘ ثابت کرنے کے لئے ایک دوسری عورت کے ساتھ ’’پورن ویڈیو ‘‘ بنا کر اپنے سسر کو بھجوا دی ۔ویڈیو دیکھ کر مہیش کا سسر شرم سے پانی پانی ہو گیا اور سیدھا پولیس سٹیشن جا کر اپنے داماد کے خلاف شکایت درج کرائی ،پولیس جب مہیش کو بلا کر اس ویڈیو کے بارے تفتیش کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر اور اپنی بیوی کے الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے خود یہ ویڈیو بنائی تھی جس پر پولیس نے مہیش کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...