پی ٹی آئی کی جیت کے بعد پاک، بھارت حکام میں پہلی ملاقات، ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات بھارتی حکام نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی حکام نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتی حکام اجے بساریہ اور جے پی سنگھ نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ،حکام نے بھارتی شہری ریشماں کی لاش کی حوالگی پرپاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیاگیا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حکام نے بھارتی ریشما کی لاش کی حوالگی کے لئے کھوکھراپار مونا با سرحد خاص طور پر کھولی، پاکستانی حکام نے ٹرین کراسنگ بارڈ پر لاش کی حوالگی کے لئے پیدل جانے دیا، 65 سالہ ریشما بی بی پاکستان کا دورہ کررہی تھیں۔ طبیعت میں خرابی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔