”عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ سپیکر بنیں اور۔۔۔“ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں عمران خان نے کیا کہا اور وزیراعلیٰ پنجاب کس جماعت کا ہو گا؟ پرویز الٰہی کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

”عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ سپیکر بنیں اور۔۔۔“ چوہدری پرویز الٰہی سے ...
”عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ سپیکر بنیں اور۔۔۔“ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں عمران خان نے کیا کہا اور وزیراعلیٰ پنجاب کس جماعت کا ہو گا؟ پرویز الٰہی کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے سپیکر بننے کا کہا ہے ۔ نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مجھے صوبے کی سیٹ چھورنے سے منع کیا ، ہم کوئی شرائط نہیں رکھ رہے ، تحریک انصاف کے ساتھ چلیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ عمران خان کامیاب ہوں جبکہ طے ہوچکا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب پی ٹی آئی سے ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے سپیکر کیلئے الیکشن ہوں اور بعد ازاں سپیکر وزیراعلی پنجاب کے لئے الیکشن کروائے گا۔

مزید : قومی


loading...