”اس حلقے میں دوبارہ گنتی کرو کیونکہ۔۔۔“ الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا

”اس حلقے میں دوبارہ گنتی کرو کیونکہ۔۔۔“ الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا
”اس حلقے میں دوبارہ گنتی کرو کیونکہ۔۔۔“ الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں جیت کے بعد مختلف حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل زورو شور سے جاری ہےاور اب الیکشن کمیشن نے پی پی74 سرگودھا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق مختلف حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عملمیں پی پی 74سرگودھا سے پی ٹی آئی کے امیدوار انصر اقبال بھی شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار انصر اقبال کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 74 سرگودھا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا،پی پی74سرگودھا سے ن لیگ کے مناظرحسین رانجھا51526ووٹ لیکرکامیاب ہوئے تھے جبکہ درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارانصراقبال نے50382 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئےتھے۔

مزید : الیکشن /پنجاب اسمبلی /علاقائی /پنجاب /قومی /اسلام آباد


loading...