وہ نوجوان لڑکی جسے روس کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا، تصاویر دیکھ کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

وہ نوجوان لڑکی جسے روس کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا، تصاویر دیکھ کر ...
وہ نوجوان لڑکی جسے روس کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا، تصاویر دیکھ کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  


ماسکو(نیوز ڈیسک) کروڑوں انسانوں میں سے کسی ایک خوبصورت ترین انسان کا انتخاب کرنا بظاہر تو ناممکن سی بات نظر آتی ہے لیکن روس میں ایک نوجوان لڑکی کو ملک کی خوبصورت ترین لڑکی کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے، اور اس حسینہ کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کہ فیصلہ ٹھیک ہی ہوا ہے۔

یہ 26 سالہ ماڈل ایکاٹرینا کیسلوفا ہیں جن کا تعلق روس کے علاقے سائبیریا سے ہے، جو دنیا کا ٹھنڈا ترین علاقہ ہے اور سارا سال برف سے ڈھکا رہتا ہے۔روس کی خوبصورت ترین خاتون کے انتخاب کے لئے مشہور جریدے ”میکسم“ نے ایک مقابلے کا انعقاد کیا تھا جس میں درجنوں خوبصورت ترین اداکاراﺅں اور ماڈلز نے شرکت کی تھی۔

مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین میں بہت سے بڑے اور مشہور نام شامل تھے لیکن ایکاٹرینا کے حسن کے سامنے کسی کی ایک نہیں چلی۔انہیں سب سے زیادہ ووٹ ملے جس کے بعد نا صرف انہیں فتح کا تاج پہنا دیا گیا ہے بلکہ وہ میکسم میگزین کے ستمبر کے شمارے کے سرورق پر بھی جلوہ افروز ہوں گی۔

ایکاٹرینا کو فتح کا تاج پہنانے کے لئے دارلحکومت ماسکو میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایکاٹرینا کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جن سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ آپ نے مجھے ووٹ دیا، اور میں آپ کے پیار کو اپنے دل میں محسوس کر سکتی ہوں۔ میں آپ سب کی محبت کی شکرگزار ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...